چاول کی کھیر
چاول 1/3 کپ
دودھ ڈیڑھ کلو
چینی حسب پسند
پسی ہوئی الائچی تین عدد
ناریل کٹا ہوا تھوڑا سا
METHOD
ٹوٹے ہوئے چاول دھو کر تین گھنٹے کیلئے بھگو دیں
پھر ہاتھوں سے خوب مسل لیں تاکہ باریک ہو جائیں۔
اسی پانی میں آدھ گلا یا مکمل گلا لیں پھر اتار کر دودھ ملا لیں اور چمچ چلا کر پکائیں۔
گاڑھی ہونے لگے تو چینی حسب پسند شامل کر دیں الائچی بھی ڈال دیں۔
ناریل کاٹ کر ڈالیں۔ چینی کا پانی خشک ہونے پر اتار لیں۔
ٹھنڈا ہونے پر کھائیں۔
چاول ابالے بغیر بھی کھیر پکائی جا سکتی ہے
اس میں یہ خیال رکھیں کہ چاول اچھی طرح گل جائیں۔
آنچ تیز نہ کر یں اور پانی کی جگہ دودھ زیادہ ڈالیں۔
Comments
Post a Comment