Aloo Gobi Recipe

 



اجزاء:
آئل حسب ضرورت
لہسن ایک گٹھی
سرخ مرچیں (پسی ہوئی) حسب ضرورت
گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
گوبھی آدھا کلو
پیاز آدھا پاؤ
ادرک ایک گانٹھ
نمک حسب ذائقہ
سوکھا دھنیا ایک چمچہ
ہلدی ایک چٹکی
لہسن، پیاز، ادرک چھیل کر باریک کاٹ لیں۔ گوبھی کو کاٹ کر صاف پانی سے دھو کر رکھیں۔ اس کے بعد ایک برتن میں آئل ڈال کر چولہے پر رکھیں۔ اس میں معمولی سا نمک ڈال کر آلو ڈال دیں اور بادامی ہونے پر باہر نکال لیں۔ پھر آئل والے برتن میں پیاز ڈال کر سرخ کر یں اور اس میں ہلدی، نمک، پسی ہوئی سرخ مرچیں، لہسن، سوکھا دھنیا ڈال دیں اور مصالحہ بھونیں۔ ہلکا سا پانی کا چھینٹا لگائیں اور کفیگر کے ساتھ تمام اجزاء کو مکس کر کے اوپر ڈھکن دے دیں۔ آنچ ہلکی رکھیں اور دس منٹ کے بعد اس میں ہرا دھنیا کاٹ کر اور پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑک کر چولہے کے نیچے اتارلیں اور گرم گرم کھانے کے لئے پیش کر یں۔

Comments