Skip to main content
Aloo Baingan Recipe In Urdu
1 آلو (درمیانہ سائز چوکور ٹکڑے بنا لیں) دو عدد2 بینگن (چوکور کاٹ لیں) ایک عدد3 درمیانہ سائز ٹماٹر(چوکور باریک کاٹ لیں) ایک عدد4 سبز دھنیہ (کترا ہوا) ایک کھانے کا چمچ5 سبز مرچیں (پسی ہوئی) تین عدد6 گھی (پگھلا ہوا) دو کھانے کا چمچ7 نمک حسب ذائقہ8 مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ9 ہلدی آدھا چائے کا چمچ10 سوکھا دھنیہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ11 سفید زیرہ ثابت ایک چائے کا چمچ12 پانی دو پیالی
- 1آلوؤں اور بینگن کے ٹکڑوں پر نمک چھڑک کر پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں
- 2پھر ان کو پانی کے نیچے رکھ کر اچھی طرح دھولیں اور خشک کر کے ایک طرف رکھ دیں
- 3فرائنگ پین میں گھی گرم کر کے زیرہ بھون لیں
- 4سبز مرچیں اور ٹماٹر شامل کر یں اور ڈھک کر تھوڑی دیر پکائیں
- 5پانی ڈالیں اور جب ابلنے لگے تو سبزیاں ڈال کر مزید 8منٹ پکائیں
- 6سبز دھنیہ سے آرائش کریں
Comments
Post a Comment